بسم اللہ الرحمن الرحیم

طلبہ اورسرپرستوں کے لیے ہدایات

(تعلیم وتربیت کے اچھے نتائج کے لیے سرپرستوں کا تعاون ادارے کے لیے ضروری ہے)

  1. تمام طلبہ کے قیام،تعلیم وتربیت اوردرسی کتب کی ذمے داری جامعہ پر ہے۔ طلبہ پر طعام فیس اور ان کے جیبی خرچ کے سوا کوئی زائدخرچ نہیں ہے۔ اس لیے آپ ضرورت سے زیادہ رقم بھیج کر اپنے بچے کے اخلاق نہ بگاڑیں۔ اپنے رشتے داروں کو بھی تاکید کردیں کہ وہ کوئی رقم آپ کی اطلاع کےبغیر ہرگزنہ بھیجیں۔ اگر طالب علم کی طرف سے کسی رقم کا مطالبہ ہوتو اس کی تصدیق مشرف دارالاقامہ (WARDEN)سے کرلیں۔
  2. کلیہ: (کالج)       ثانویہ:(ہائی اسکول)                 معہدالقرآن:(حفظ)
  3. جامعہ میں غریب، امیرہر قسم کے طلبہ رہتے ہیں۔ان پر لباس کی راہ سے بھی اچھا برا اثر پڑتا ہے۔اس وجہ سے اپنے بچوں کے لیے سادہ لباس بنوائیں۔ زیادہ رنگین اور بہت قیمتی لباس طالب علم کے لیے نامناسب ہے۔ خیال رکھیں کہ ٹخنے سے نیچے اور ناشائستہ لباس پہننے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔ طالب علم کا لباس شریفانہ اورمہذب ہو۔چست،رنگین،چمکیلے اور اسپورٹس کےلباس کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔
  4. درس میں غیر حاضری بڑی نقصان دہ ہے۔ شادی بیاہ یا کسی تقریب پر آپ طالب علم کو ہرگز نہ بلائیں۔جب وہ رخصت پر گھر آئیں تو انھیں رخصت سےزیادہ نہ ٹھہرائیں، ورنہ ان کی توجہ تعلیم کی طرف سے ہٹ جائے گی،اور یہ بات ان کے روشن مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
  5. جامعہ کی تعطیلات کی تفصیل یہ ہے۔
  6. (۱)  شش ماہی کی تعطیل (۲)  ماہ رمضان کی تعطیل(۳)  عید الاضحی کی تعطیل 
  7. (۴)  یوم آزادی   (۵)  یوم جمہوریہ (۶)یوم عاشورا
  8. طلبہ تعطیل میں گھر آتے ہیں تو آپ بھی انھیں ان باتوں کا پابندرکھیں، جن کی پابندی وہ جامعہ میں کرتے رہے ہیں اورانھیں نماز، لباس اوراچھے اخلاق کے ساتھ دعوت واصلاح کے کاموں میں مصروف رکھیں۔
  9. دوسری جماعت سے نویں جماعت تک کی کتابیں (سوائے عصری علوم کی کتابوں کے) ہر طالب علم کوجامعہ سے دی جاتی ہیں۔ نوٹ بکس کی خریدی طالب علم کے ذمے ہوگی، جولازما ً جامعہ سے خریدنا ہوگا۔ 
  10. طلبہ کے سرپرست ملاقات کے لیے باربارجامعہ نہ آئیں، اس سے ان کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔
  11. اگر کوئی طالب علم بغیر اطلاع کے جامعہ سے چلاجائے تو اس کی اطلاع سرپرست کو کردینے کے علاوہ ادارے پر کوئی ذمے داری نہیں ہوگی۔
  12. اگر کوئی طالب علم جامعہ سے بغیر اطلاع کے پندرہ(15) دن سے زیادہ غیر حاضر رہے تو اس کا نام دفتر سے خارج کردیاجائے گا۔
  13. طالب علم کی غلطی کی اطلاع سرپرستوں کو کردی جائے گی۔ پھر بھی نہ سنبھلے تو جامعہ اسے خارج کرنے کا مجاز ہوگا۔
  14. اگر کوئی طالب علم اپنی بے توجہی اور قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے کسی حادثہ کا شکار ہوجائے تو جامعہ اس کا ذمے دار نہیں ہے۔
  15. ریلوے ٹکٹ کنسیشن فارم سال میں دومرتبہ دیا جاتا ہے۔ شش ماہی اورسالانہ۔
  16. موبائل، آئی پیاڈ،  M.P.3,4، لیپ ٹاپ، آئرن باکس،  اسٹواور بجلی سے چلنے والی کسی بھی چیزکے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
  17. موبائل سفرکی ضرورت ہے اس لیے جامعہ پہنچ کرفوراًمشرف ِ سکن (WARDEN)کے پاس جمع کردیں۔

 

نوٹ :  جواب طلب امورکے لیے صاف پتا لکھا ہوا جوابی لفافہ آنا ضروری ہے۔


NAZIM  (پتا انگریزی میں لکھیں)

Jamia Darussalam

OOMERABAD- 635808.(Tamil Nadu)

Cell & WhatsApp: 06385701904


داخلے سے متعلق ضروری معلومات وہدایات برائے ثانویہ ، کلیہ (اعدادی )

  1. جامعہ کا تعلیمی سال شوال/مئی سے شروع ہوگا۔ 
  2. ہر امید وارجامعہ کا داخلہ فارم پُر کرکے بھیجے۔  ………………………………  کے بعد آنے والا فارم قابل قبول نہ ہوگا۔
  3. داخلہ سےمتعلق جملہ خط وکتابت ناظم جامعہ سےہو۔ خط وکتابت کرتے وقت داخلہ فارم نمبر کا حوالہ ضرور دیا جائے۔
  4. داخلہ فارم پر اپنا نام، والد کانام، تاریخ پیدایش (برتھ سرٹیفکٹ)کے مطابق لکھیں۔ 
  5. داخلہ فارم کے ساتھ تاریخ پیدایش کی سرکاری سنداورآدھارکارڈکیxerox copy منسلک کرنا ضروری ہے ورنہ درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ 
  6. دوسرے ادارے کے فارغ یا متعلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ سابقہ ادارے سے اپنی اخلاقی اورتعلیمی سند کی تصدیق شدہ زیرکس کاپی بھیجے۔
  7. ہر امیدوارکو چاہیے کہ داخلےکے وقت فارم کےساتھ روانہ کردہ اسناد (پیدایشی، اخلاقی اور تعلیمی)کی اصل پیش کرے۔
  8. پہلی جماعت میں اسی امیدوار کا داخلہ ہوگا جو قرآن مجیدمکمل ناظرہ ختم کرچکا ہو، اردواچھی طرح لکھ پڑھ سکتا ہو،اسکول کی پانچویں جماعت یا اس کے مساوی صلاحیت رکھتاہو۔اور عمر 12تا14سال ہو۔
  9. اعدادی میں داخلہ کا امیدوار کم ازکم دسویں (Regular S.S.L.C)کے امتحان میں Pass ہو، اورجامعہ کےداخلہ امتحان میں کامیاب رہے۔
  10. داخلہ امتحان کے بعد امیدوارجس جماعت کے لائق ہوگا، اس میں داخلہ دیاجائے گا۔
  11. ہرامیدوار کو داخلہ فیس کے سلسلے میں مجموعی رقم مبلغ  =/1000 روپیے اداکرنے ہوں گے۔ (داخلے کے بعد فیس واپس نہیں کی جائے گی۔)
  12. ماہانہ طعام فیس مبلغ 1000/=روپئے ہیں، داخلہ کے وقت تین ماہ کی فیس پیشگی لی جائے گی۔ 
  13. ہرامیدوارکوبطورضمانت مبلغ 1000/= روپیے جمع کرنے ہوں گے۔ 
  14. ہرطالب علم بستر کے ساتھ، کم از کم تین جوڑے کپڑے اور استعمال کی ضروری اشیاء ضرورلائے۔
  15. ۔جامعہ سے جو بھی معلومات مطلوب ہوں یا کسی بھی قسم کی درخواست پیش کرناہوتو جامعہ کے اس میل آئی ڈی jamiaoomerabad@gmail.com یافون نمبر اورواٹسپ نمبر6385701904پررابطہ کریں۔
  16. (اوقات: صبح 09:00تا 12:00بجے، اوردوپہر 02:00 تا 04:00بجے۔)