تعلیمی شعبے
(1) معہد القرآن (براے حفظ قرآن مجید) ۔
(2) معہد ثانوی (چار سالہ عربی اورفارسی تعلیم کے ساتھ دسویں (S.S.L.C)تک کی تعلیم۔
(3) کلیہ (عا لمیت وفضیلت) دوسالہ عا لمیت اورتین سالہ فضیلت کی تعلیم اورساتھ میں بارہویں (12th) اورترو ولور یونی ورسٹی ویلور کے (افضل العلماء، منشی فاضل اورادیب فاضل)امتحانات بھی دلائے جاتے ہیں۔
(4)اعدادی: یس.یس.یل.سی کامیاب (عمر:15 تا 20)طلبہ کے لیے جامعہ نے ایک مختصر اورخصوصی نصاب اعدادی کے نام سے تیار کیاہے، جس میں نوسال کی تعلیم چھے سال میں مکمل ہوجاتی ہے۔اسی مدت تعلیم میں ترو ولوریونی ورسٹی، ویلور کے (افضل العلماء، منشی فاضل اورادیب فاضل) امتحانات بھی دلائے جاتے ہیں۔
(5) ادارۂ تعارف اسلام (براے نومسلم طلبہ) ۔
(6) ادارۂ تقابل ادیان (براے دعوت اوراصلاح معاشرہ) ۔
(7) انڈ سٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(I.T.I) (کمپیوٹر تعلیم براے فارغین جامعات ومدارس اسلامیہ)۔